پیر محل: (دنیا نیوز) پولیس کے تشدد سے زیر حراست ملزم دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے زیر حراست ملزم بلال کا تعلق موضع رام پور اروتی سے ہے، ملزم کی ہلاکت میں ملوث سابق ایس ایچ او تھانہ اروتی محمد افضل، اے ایس آئی سرفراز اور کانسٹیبل اویس کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ہلاک ملزم کی والدہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا، والدہ نے الزام لگایا کہ افضل چوکی انچارج پیرمحل ، سرفراز اے ایس آئی اور کانسٹیبل اویس نے تشدد کرکے ملزم کو ہلاک کیاہے۔
ترجمان پیر محل پولیس کے مطابق ملزم نے دیوار میں سر مارکر خودکشی کی ہے۔