روجھان: (دنیا نیوز) پولیس ٹیم تھانہ روجھان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچہ کے ڈاکوؤں کا سہولت کار گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق روجھان پولیس کو سہولت کار کے متعلق انفارمیشن موصول ہوئی جس پر کچہ کے ڈاکوؤں اور سہولت کار کا تعاقب کیا گیا، تھانہ روجھان کی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔
ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ملزم محمد ارشد کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کچہ کے ڈاکوؤں کو اسلحہ ناجائز کی ڈلیوری کا کام کرتا تھا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے ڈلیوری کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان پولیس روجھان کے مطابق پولیس کی جانب سے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔