اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ ترنول سے فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے چھلانگ لگانے والا ملزم جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا تو ملزم نے فرار ہونے کیلئے چھت سے چھلانگ لگا دی۔
ملزم چھت سے چھلانگ لگا کر شدید زخمی ہوا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔