میرپور آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) احتجاجی مظاہرے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہونےوالے پولیس کے سب انسپکٹر عدنان قریشی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 'دنیا نیوز' نے حاصل کر لی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عدنان شہید کو گولی پشت سے کندھے کے اوپر لگی، پشت سے لگنے والی گولی سینے کی طرف دل کے قریب سے نکلی۔
ذرائع کے مطابق شہید سب انسپکٹر کی پشت پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی، مظاہرین سامنے کھڑے تھے۔
ایس ایس پی میر پور آزاد کشمیر نے کہا کہ عدنان شہید کیس پر ابھی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی، کیس پر تحقیقات ہو رہی ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے۔