اسلام آباد:(دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سےچور ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔
این ٹی سی کے ترجمان کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔
ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔