چترال : خودکشی کے واقعات کے روک تھام کیلئےخصوصی یونٹ قائم

Published On 22 May,2024 09:25 am

پشاور: (دنیانیوز) چترال میں خودکشی کے واقعات کی روک تھام کیلئے انسداد خودکشی سینٹر قائم کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سینٹر تھانہ سٹی لوئر چترال میں قائم کیا گیا ہے، انسداد خودکشی سینٹر کے قیام کا مقصد چترال میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کی روک تھام ہے۔

سینٹر میں ماہر نفسیات ، ماہر قانون، پولیس سمیت دیگر افسران تعینات ہونگے، کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں سنٹر متعلقہ افراد کو معاونت فراہم کرے گا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گزشتہ 10سال کے دوران چترال میں 106 واقعات رپورٹ ہوئے، چترال میں گھریلو ناچاقی، ہراسانی ،رشتے یا امتحان میں ناکامی کے باعث خود کشی کا رجحان بڑھتا جارہاہے ۔