قصور: (دنیا نیوز) مکان کے تنازع پر دوبھائیوں میں جھگڑے کے دوران ایک بھائی جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقے شفیع والا چوک میں پیش آیا جہاں مکان پر قبضہ کے معاملے پر دوبھائی میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران زدوکوب سے ایک بھائی بے ہوش ہوگیا جوکہ جانبر نہ ہوسکا۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو سی پی آر کرنے کی کوشش کی لیکن متوفی جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔