رینجرز اورپولیس کا سندھ کچےکےعلاقے میں آپریشن ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

Published On 06 July,2024 03:43 pm

کراچی : (دنیانیوز) سندھ رینجرز اورپولیس کی جانب سے اندرون سندھ کچےکےعلاقے میں آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز اور رپولیس نےاندرون سندھ کچےکےعلاقے میں ڈکیتوں اورجرائم پیشہ افراد کےخلاف آپریشن کیا، دورانِ آپریشن رینجرز، پولیس اوربھیوڈکیت گینگ کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کا سرغنہ امداد بھیو ماراگیا۔

ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے بھیوڈکیت گینگ سرغنہ امداد بھیو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی ، امداد بھیو3 ہندو تاجروں سمیت5 بینک ملازمین کے اغواء میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ڈکیت اغوا برائے تاوان ،  قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث تھا، بھیو ڈکیت گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔