7 روز قبل اغوا ہونے والے 3 ہندو تاجر بازیاب، ڈاکو ہلاک

Published On 06 July,2024 04:47 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) پولیس نے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے 3 ہندو تاجر بازیاب کرا لیے۔

پولیس نے مغوی ہندو تاجروں کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرایا، بازیاب ہونے والوں میں نتیش گیھانی، سنجے کمار اور نتیش کمار شامل ہیں۔

پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ ڈاکو امداد عرف امدو ہلاک ہو گیا، ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔