کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

Published On 07 July,2024 07:21 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 6 میں دو مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ملزم سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا، ڈاکو کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوا، پولیس نے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تھانے منتقل کر دیا، فرار ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔