کوئٹہ : (دنیانیوز) سکیورٹی فورسز کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، کلات کوئٹہ ناکے پرکنٹینر سے سمگل شدہ اشیاء برآمد کرلی گئیں۔
حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 سو ٹائرز، 250 کپڑوں کے تھان برآمد کیے گئے جبکہ پکڑے جانے والے سامان میں5 سو کمبل، ہتھیار اور گولیاں بھی ریکورکی گئیں، ضبط شدہ اشیاء کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جائیگا جو ان کی مالیت کا تعین کرینگے۔
حکام کاکہنا ہے کہ 9جون سے 6جولائی کے دوران گوادر اورتربت میں بھی کارروائیاں کی گئیں، گوادر اورتربت کے علاقوں سے42کلو آئس میتھ کے علاوہ دیگر منشیات کی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء میں گٹکا، سگریٹ اور سپاری، سمگل شدہ کپڑا شامل ہے جبکہ کارروائیوں کے نتیجے میں کپڑا،برتن، ایرانی پٹرول اور گاڑیوں کے سپیئر پارٹس بھی ضبط کئے گئے ۔
سیکورٹی فورسز کی مدد سے کنتانی اور جیوانی کے علاقے کو سمگلرز سے پاک کر دیا گیا ہے۔