کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں منشیات اور تیل کی سمگلنگ میں ملوث 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ منشیات اور ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت لیویز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے بتایا کہ 58 لیویز اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جرنل لیویز بلوچستان نے بتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی سمگلنگ میں ملوث ہوا اسے ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔