اے این ایف کی کارروائیاں، 129 کلومنشیات برآمد،6 ملزم گرفتار

Published On 24 August,2024 09:49 am

اسلام آباد : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 4 کارروائیوں کےدوران129 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی،حیدرآباد اور راولپنڈی میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 114 کلو100گرام چرس، 14.5 کلو آئس برآمد کی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کاکہنا ہے کہ گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔