پشاور: (دنیانیوز) خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں رواں سال اب تک بھتہ خوری کے 98 کیس درج ہوئے ہیں۔
سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری کے درج مقدمات میں 242 ملزمان نامزد کیے گئے ، بھتہ خوری میں نامزد ملزمان میں سے 99 گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں بھتہ خوری میں ملوث 6 ملزمان مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 50 کیس پشاور میں درج ہوئے جبکہ قبائلی ضلع خیبر میں 11 ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 کیس درج ہوئے ، رواں سال ڈی آئی خان میں 41 ملزمان بھتہ خوری میں نامزد ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپر دیر 27،خیبر میں 26 ملزمان بھتہ خوری میں نامزد ہیں جبکہ مردان میں بھتہ خوری کے 16،کوہاٹ میں 12ملزمان نامزد کیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ کالز موصول ہونے پر بیشتر لوگ پولیس کو رپورٹ نہیں کرتے۔