کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 21 September,2024 08:45 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر21 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حمزہ اور لطیف کے ناموں سے کی گئی، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔