فیصل آباد: گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

Published On 21 September,2024 09:19 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں ملزم عقیل نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دو کمسن بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کیا، جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ نورفاطمہ اور 6 سالہ ایمان فاطمہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم نے اپنی اہلیہ سے جھگڑ کر اپنی بیٹیوں کو قتل کیا، ملزم عقیل کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا۔