جہلم: (دنیا نیوز) 20 سالہ ٹک ٹاکر انساء ساجد قتل کیس کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کے دو بھائی اور چچا شامل ہیں، پانچ ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹک ٹاک بنانے پر لڑکی کو گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، قتل کی واردات تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک کوریاں میں ہوئی تھی۔