بہاولنگر: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Published On 03 February,2025 10:01 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں رحمت چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ناکہ پر پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو علی حیدر 35 سنگین مقدمات میں ملوث نکلا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔