فیصل آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کارروائی، جعلی کرنسی کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ندیم کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں فاروق آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے جعلی کرنسی کے پارسل ملک کے مختلف شہروں میں بھجوانے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف کاروائی نجی کورئیر کمپنی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ کوئٹہ، کراچی اور سیالکوٹ بھجوانے کے لئے بک کروائے، جعلی کرنسی نوٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ملزم کے قبضے سے دیگر شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔