قصور پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

Published On 01 February,2025 05:55 pm

قصور: (دنیا نیوز) تھانہ سرائے مغل پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچہ بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرائے مغل پولیس کو 15 پر مرید عباس نامی شہری نے اپنے 4 سالہ بیٹے حسنین کے اغوا ہونے کی اطلاع دی، ایس ایچ او سرائے مغل طارق محمود ہمراہ ٹیم فوری موقعہ پر پہنچے اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹریس کیا، پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار ملزم فیصل کو شیخم کے علاقہ سے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او سرائے مغل نے 4 سالہ حسنین کو ملزم کے چنگل سے بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا، والدین نے بیٹے کی بحفاظت واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

تھانہ سرائے مغل پولیس نے ملزم فیصل کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔