اسلحہ کا کھیل ایک اور نوجوان کی جان لے گیا

Published On 02 February,2025 05:12 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے نوجوان چل بسا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ فیروزوالا کے علاقے میں پیش آیا جہاں پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے 18 سالہ نوجوان ذیشان جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیاء نیوز کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں دو دوستوں احمد اور ذیشان کو پستول سے کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے احمد مکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔