ڈاکٹر آکاش کے قتل میں لے پالک بیٹا وشال لطیف ملوث ہے: ڈرائیور کا پولیس کو بیان

Published On 17 February,2025 01:26 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں معروف شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کی پراسرار موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس نے ڈرائیور اور لے پالک بیٹے وشال کو حراست میں لے لیا، ڈاکٹر آکاش انصاری گزشتہ روز گھر پر آتشزدگی کے باعث دم توڑ گئے تھے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے جسم پرتشدد کے شواہد ملے ہیں۔

ڈاکٹر آکاش انصاری کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ قتل میں وشال لطیف ملوث ہے۔