فارمیسیز سے چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ متحرک، خاتون رکن گرفتار

Published On 01 March,2025 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں فارمیسیز سے چوری کی وارداتیں کرنے والا گروہ متحرک ہو گیا، پولیس نے ایک خاتون رکن کو گرفتار کر لیا۔

گروہ میں ایک خاتون سمیت تین مرد شامل ہیں، گروہ میں شامل مرد حضرات پہلے دکان میں داخل ہوتے اور مہنگے برانڈز والی ادویات اور بچوں کا خشک دودھ خریدتے ہیں۔

دوران واردات ان میں سے ایک چور سیلز مین کو باتوں میں مصروف کرتا اور باقی افراد سامان لے کر فرار ہو جاتے ہیں، خاتون کی وجہ سے یہ لوگ پولیس کو بھی چکمہ دے جاتے ہیں۔

اقبال ٹاؤن میں دوران واردات ایک شخص نے خاتون کو شناخت کر لیا، دکاندار نے خاتون کو دکان میں بند کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

خاتون سمیت تمام افراد کی چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔