ڈی آئی خان: خاندانی جھگڑے پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق،2 زخمی

Published On 14 March,2025 08:58 am

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسمعیل خان میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ڈی آئی خان کے گاؤں شیرکہنہ میں پیش آیا، تنازع دو سگے بھائیوں کے درمیاں رات گئے پیش آیا، طیش میں آ کر بھائی نے دوسرے بھائی کے اہلخانہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک قریبی رشتہ دار جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ فائرنگ سے 55 سالہ سعد اللہ، 37 سالہ بیوی ، 12 سالہ بیٹی اور رشتہ دار ابوبکر موقع پردم توڑ گئے جبکہ واقعے میں 15 سالہ اور9 سالہ بیٹا زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔