اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

Published On 14 March,2025 09:53 am
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، ماشخیل، فیصل آباد، لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 8 مختلف کارروائیوں میں 927.204 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پکڑی گئی منشیات میں 565 کلو 600 گرام افیون، 305 کلو 150 گرام چرس، 56 کلو 490 گرام آئس اور 14 گرام کوکین شامل ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔




Recommended Articles