لاہور: (دنیا نیوز) موٹروے پولیس ایم 3 نے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیا، لاہور سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب کرا لیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزم سے ہینڈ گرینڈ سمیت اسلحہ بھی برآمد کرلیا، پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا، ملزمان نے موٹروے پولیس پر فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کی۔
فائرنگ کے باوجود موٹروے پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، موٹروے پولیس نے گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گاڑی سے 5 روز سے تاوان کے لیے لاہور کے رہائشی اغوا شدہ نوجوان کو بازیاب کرایا گیا، ملزم سے 2 ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ، آئس اور گاڑی برآمد کر لی۔
گرفتار ہونے والا ملزم منشیات، اسلحہ، 2 ہینڈ گرینیڈ اور گاڑی کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔