مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان سے برآمد الیکٹرانکس آلات فرانزک کیلئے لاہور ارسال

Published On 15 March,2025 03:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، ملزم ارمغان سے برآمد الیکٹرانکس آلات فرانزک کیلئے لاہور ارسال کر دیئے گئے۔

ملزم کے 4 لیپ ٹاپس اور 3 موبائل فونز فرانزک کیلئے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے، ملزم ارمغان نے لیپ ٹاپس اور موبائل فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا۔

ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے کے الزام میں بھی گرفتارکر لیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ ارمغان نے کراچی میں دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی ندیم احمد کو زخمی کردیا تھا،واقعہ کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج ہے۔