بچی ونی کیس: خودکش کرنیوالے والد عادل کی قبر کشائی

Published On 15 March,2025 03:00 am

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) ڈی آئی خان میں بچی ونی کیس میں خودکشی کرنیوالے والد عادل کی قبر کشائی کی گئی۔

بچی کے والد عادل کی قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ عبداللہ قاضی کی نگرانی میں کی گئی، عدالت نے متوفی عادل کے پوسٹ مارٹم کیلئے اجازت دے دی، پولیس کے مطابق حقائق جاننے کیلئے قبر کشائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

پولیس کے مطابق کیس میں نامزد 7 ملزمان گرفتار ہیں، ایک کی تلاش کیلئے چھاپے جاری ہیں، دو مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان نے عبوری ضمانت کرالی۔