میرپور خاص: (دنیا نیوز) میرپورخاص میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز سے خاتون پولیس اہلکار کی پھندا لگی لاش ملی ہے، پولیس نے خاتون اہلکار کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اہلکار مہوش جروار کی پولیس وردی میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار کا شوہر ہوٹل چلاتا ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔