کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کار ڈرائیور کو اغوا کرنے والا ملزم مارا گیا

Published On 12 April,2025 07:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) گولیمار فردوس کالونی لال مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ملیر سے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغوا کیا تھا، ملزم گرومندر پر ڈرائیور کو اتار کر فرار ہورہا تھا، روکنے کی کوشش پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ملزم موقع پر مارا گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔