پشاور میں شوہر نے اہلیہ اور خوشدامن کو گولی مار کر قتل کر دیا

Published On 12 April,2025 02:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) بھانہ ماڑی چارخانہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کی بنا پر پیش آیا۔

ملزم کے سسر حاجی شہزادہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔