شکارپور: (دنیا نیوز) تھانہ گل شاہ پیر کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 3 ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کرہے تھے تاہم گشت پر مامور پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو فرار ہونے لگے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا، : ڈاکوؤں نےگرفتاری کے خوف سے پولیس پرفائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ہلاک ڈاکوؤں کی لاعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی جانب سے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔