شمالی وزیرستان: خاتون نے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر قتل کردیا

Published On 31 May,2025 02:38 am

شمالی وزیرستان: (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر شوہر کو قتل کردیا۔

میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا، خاتون نے شوہر نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، مقتول کی لاش کو فوری طور پر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والی ملزمہ کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔