کھاریاں: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زیر حراست ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ چڑیاولہ کے قریب نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم زاہد عمران ملکوال ہلاک ہو گیا۔
ملزم نے دوران تفتیش اشتہاریوں کا چڑیاولہ میں پناہ لینے کا انکشاف کیا تھا، تھانہ ککرالی نے 4 نامعلوم افراد کیخلاف قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات تحت مقدمہ درج کرلیا۔