کراچی: ملزموں نے 8 ماہ کی بچی کو کانوں سے بالیاں نوچ کر گٹر لائن میں پھینک دیا

Published On 31 May,2025 01:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) لالچ نے انسان سے حیوان بنا دیا، کراچی ابراہیم حیدری میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا۔

شہر قائد میں ملزموں نے 8 ماہ کی بچی کو کانوں سے بالیاں نوچ کر گٹر لائن میں پھینک دیا، ننھی حنا رات 3 بجے گھر سے لاپتہ ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے بچی کو ایک فٹ چوڑی گٹر لائن سے ریسکیو کیا۔

پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ ابراہیم حیدری میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔