کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے اوکاڑہ جانے والا سولر پلیٹ سے بھرا ٹرک مبینہ طور پر لوٹ لیا گیا۔
سولر پلیٹ سے بھرے ٹرک کا ڈرائیور بھی غائب ہے، متاثرہ ٹرک مالک کے مطابق ٹرک سے لوٹی گئی سولر پلیٹس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔
سولرپلیٹ لے جانے والا خالی ٹرک شکارپور کے علاقے کی حدود سے لاوارث حالات میں ملا، متاثرہ ٹرک مالک نے کہا کہ پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔
متاثرہ ٹرک مالک کے مطابق سولر پلیٹس سے بھرا ٹرک 23 تاریخ کو کراچی سے نکلا تھا، تین دن سے تھانے کے چکر لگا رہے ہیں مگر ایس ایچ او نے مقدمے سے انکار کر دیا۔
ٹرک مالک نے کہا کہ میری آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے گزارش ہے میرا مقدمہ درج کیا جائے۔