فیروزوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Published On 31 May,2025 01:11 am

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگے، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈکیتی مزاحمت پر تین افراد قتل چار افراد زخمی ہوئے تھے، اہل علاقہ نے پولیس اور ڈی پی او شیخوپورہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔