کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کراچی، فیصل آباد، طورخم اور پنجگور میں کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ 8 کارروائیوں میں 198.711 کلوگرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 192 کلو چرس، 4 کلو 46 گرام آئس، 2.4 کلو افیون، 0.231 کلو ہیروئن، 2.670 کلو وزنی کتابوں میں جذب منشیات اور 34 گرام ویڈ شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔