اسلام آباد: (دنیا نیوز) مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، اسلام آباد وائلڈ لائف نے سخت قانونی کارروائی کے لیے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی۔
ترجمان کے مطابق درخواست میں اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ مینجمنٹ ایکٹ کی خلافِ ورزی کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
ایکٹ کے شیڈول ون کے تحت بارکنگ ڈئیر تحفظ شدہ جانور ہے، نیچر ایکٹ 2024 کے سیکشن 12.4(a) اور 16.1 (a) کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قانون کے تحت متعلقہ سیکشن کی خلافِ ورزی کی صورت میں دس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ایک سال کی قید بھی عائد کی جا سکتی ہے۔
ایکٹ کے سیکشن 23 کے تحت اگر کوئی جانور مردہ حالت میں بھی ہے تو وہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، درخواست بشیر عباسی، زین عباسی اور نامعلوم افراد کے خلاف درج کروائی گئی ہے۔