لاہور: (دنیا نیوز) غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، پولیس نے چند گھنٹے میں ملزم گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
فیصل کامران کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین خاتون کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا۔
اطلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا، سیف سٹیز کیمروں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم حسن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور، ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔