گوجرانوالہ: تھانہ لدھیوالا سے 5 ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے

Published On 06 July,2025 10:38 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں تھانہ لدھیوالا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان مویشی چوری کے شبے میں زیرِ حراست تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان حوالات توڑ کر تھانے کی چھت پر پہنچے اور چھت سے دیوار کے باہر لگے درخت کے ذریعے نیچے اتر گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن واقعے کی انکوائری کریں گے، غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔