کراچی: شہری نے لوٹ مار کرکے فرار ہونے والے ڈاکو کو فائرنگ کرکے مار دیا

Published On 19 July,2025 04:04 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں لوٹ مار کرکے فرار ہونے والا ڈاکو شہری کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کے علاقے بلاک 8 یاسین آباد شمیم آرکیڈ شیل پمپ کے قریب پیش آیا، مارا جانے والا شخص مبینہ ڈاکو ہے جو شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت 25 سالہ شہزاد خان ولد ہزار خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کو عینی شاہد نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو مبارک ہوٹل پر بیٹھے افراد سے لوٹ مار کر کے موٹرسائیکل پر واپس جا رہے تھے کہ اسی دوران ہوٹل پر بیٹھے ایک شہری نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر عقب سے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو کو 2 گولیاں لگیں اور وہ چلتی موٹرسائیکل سے نیچے گر گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شہری بھی موقع سے چلا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔