مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مصورکاکڑ کے قاتل سمیت3 دہشت گرد ہلاک

Published On 21 July,2025 04:55 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مقتول مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کے ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے کارروائی کی گئی، ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقابلے میں مزید 2دہشت گرد بھی مارے گئے، ہلاک تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، تینوں دہشتگرد دہشت گردی ،قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔