خان پور: سسرالیوں نے بہو کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا

Published On 21 July,2025 04:57 pm

خان پور : (دنیا نیوز) سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زہریلی گولیاں کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ تھانہ صدر کی حدود بستی عصمت اللہ میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا۔

مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ میری بہن 19 سالہ علیزہ کی شادی 3 ماہ قبل حمزہ سے ہوئی تھی، علیزہ کو اسکے سسرالیوں نے زیلی گولیاں کھلائیں جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے، ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او فوری نوٹس لیکر پوسٹ مارٹم کروائیں تاکہ حقیقت سامنے آسکیں۔