کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سربرہی میں ڈاکس پولیس کا کیماڑی مچھر کالونی میں جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر نے پولیس کا گھیرا توڑنے کے لئے فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے مورچہ بند ہو کر ملزموں پر جوابی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق حکم پر اضافی نفری طلب کر لی گئی پولیس نے ایک گھنٹے تک مبینہ جوابی فائرنگ کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لئے گئے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزموں سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا، گرفتار ملزموں کے مزید ساتھیوں کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی گئی۔