چارسدہ: معمولی تکرار خونی تصادم میں تبدیل، 2 افراد قتل

Published On 20 July,2025 05:52 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ چارسدہ کے علاقہ تنگی میں پیش آیا جہاں دوگروپوں کے درمیان معمولی تکرار ایک بڑے خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایل آر ایچ پشاور منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔