کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے موچکو میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت کر لی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلہ 3 روز قبل موچکو تھانے کی حدود میں ہوا تھا، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت طاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر تھا۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر آیا تھا، یہ دہشت گرد کے پی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا جبکہ مقابلے میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔