راولپنڈی:(دنیا نیوز) نورمقدم قتل کیس میں صدر سے رحم کی اپیل کے معاملہ پر سزائے موت کے مجرم ظاہر جعفر کی دماغی حالت کے تعین کے لئے پیر کو میڈیکل بورڈ ہو گا۔
پمز حکام نے دو رکنی بورڈ تشکیل دے دیا، ڈاکٹر شفقت نواز میڈیکل بورڈ کے چیئرمین، ڈاکٹر عامر نوید ممبر ہوں گے، بورڈ پیر کو اڈیالہ جیل میں آ کر طبی معائنہ کرے گا۔
دوسری جانب مجرم ظاہر جعفر کے لواحقین نے صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کر رکھی ہے جب کہ انہوں نے مجرم کے طبی معائنہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔
واضح رہے نور مقدم کیس میں 20مئی کو عدالت عظمیٰ نے بھی سزائے موت کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھا تھا۔