ڈسکہ میں پولیس مقابلہ: ایک ڈاکوہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب

Published On 08 August,2025 02:59 am

ڈسکہ: (دنیا نیوز) ڈسکہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا، پل نہر موترہ کے قریب ملزموں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولی سے ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت آصف علی ولد شوکت رہائشی گوجرانوالہ سے ہوئی، دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔