پھولنگر: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر بیٹوں کے سامنے باپ کو قتل کر دیا

Published On 11 September,2025 03:47 am

پھولنگر: (دنیا نیوز) ملتان روڈ بائی پاس پر دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے بیٹوں کے سامنے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لودھراں کا رہائشی 47 سالہ اقبال سندھ سے ٹرک پر کیلا لوڈ کرکے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ لاہور جا رہا تھا، بائی پاس پر صبح 6 بجے ٹرک کا ٹائر پنکچر ہو گیا، ٹائر تبدیل کرتے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو آئے دوران واردات مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ سینے پر گولی لگنے سے 47 سالہ اقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا، تھانہ سٹی نے قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔